( راؤ دلشاد حسین) کفل ٹوٹا خدا خدا کر کے، رواں سال فروری میں منظور ہونے والی 15 کروڑ مالیت کی تین میگا ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز بالآخر نیلام ہوہی گئے، تینوں منصوبوں کے اوپن ٹینڈرزکی نیلامی کی کم بولی دینے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو دو کروڑ سےزائد کی بچت ہوگی۔
تفصیلات کلے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن نے15 کروڑ کی تین میگا ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز کی نیلامی کردی گئی، پری کوالیفیکیشن کے بعد دس فرمز نے اوپن ٹینڈرز کی نیلامی میں حصہ لیا۔ شملہ پہاڑی کے ریسٹرکچرنگ کے4 کروڑ 78 لاکھ کےپروجیکٹ کاٹینڈر ماڈرن کنسٹرکشن نے حاصل کرلیا ، ماڈرن کنسٹرکشن نے18 فیصدکم بولی دیکر ٹھیکہ حاصل کیا۔
داتا دربار کے بیرونی حصہ کےسیکیورٹی کوریڈور کی تعمیر و بحالی کے 4 کروڑ 88 لاکھ کےمنصوبے کا ٹینڈر 20 فیصد کم بولی دے کر عبداللہ کنسٹرکٹر نے حاصل کیا.لاری اڈا کی تزئین و آرائش اور سیوریج ڈرین کے3 کروڑ 78 لاکھ کےمنصوبے کا ٹینڈر 20 فیصد کم بولی دے کرعبداللہ کنسٹرکٹر نے حاصل کرلیا۔
کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل نے تینوں میگا ترقیاتی اسکیموں پری کوالیفیکیشن کی گئی سولہ فرمز نے کوالیفائی کیاجبکہ ٹینڈرز کی نیلامی میں دس فرمز نے حصہ لیا۔
میگا ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز نیلام
7 Jul, 2020 | 06:48 PM