لاہورکےرہائشی نے کار کی قیمت سےمہنگا پرکشش نمبر خرید لیا

7 Jul, 2020 | 04:45 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)شوق کا کوئی مول نہیں ،شہری نےکار کی قیمت سےمہنگا پرکشش نمبر خرید لیا۔ نیلامی میں 1604پرکشش نمبرز رکھے گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کے شوقین افراد نے لاہور میں پرکشش نمبروں کی نیلامی میں حصہ لیا،پہلی بار ٹاؤن ہال میں ایل ای بی کے پرکشش نمبرز کی نیلامی کا عمل جاری ہوا،جہاں  نیلامی میں 1604پرکشش نمبرز رکھے گئے ہیں.ای ٹی او طارق بٹ ،انسپکٹر ریاض چیمہ ،محبوب کی زیر نگرانی نیلامی کا عمل جاری ہے، نیلامی میں 1604پرکشش نمبرز رکھے گئے ہیں، نیلامی میں حصہ لینے والوں کو کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنےکاحکم دیا گیا۔

نیلامی میں رکھے گئے نمبروں میں ایل ای بی سیریز کا ایک نمبر 15لاکھ 10ہزار میں نیلام ہوا۔یہ نمبرواپڈا ٹاؤن لاہورکےرہائشی عتیق اللہ خریدا جو کہ گاڑی کی مالیت سے بھی مہنگا ہے۔علاوہ ازیں  شہریوں کا بھی شدید رش لگا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں  فرید کوٹ ہاؤس میں گاڑیوں کی سیریز ایل ای اے پرکشش نمبروں کی  نیلامی ہوئی تھی،  نیلامی میں 1604 پرکشش نمبرز رکھے گئے،1 نمبر3لاکھ میں خدیجہ طارق، 6 نمبر2 لاکھ5 ہزار میں محمدرفیق نے خریدا تھا،5 نمبر1 لاکھ 25ہزار میں ثاقب نے،4نمبر 1لاکھ36 ہزار میں عاشر افضل نے خریدا،  نیلامی کا عمل ای ٹی او طارق بٹ، انسپکٹر ضیاء چیمہ کی سربراہی جاری اور احتتام پذیر ہوا۔ نیلامی کا عمل تین دن تک جاری ر ہا۔

دوسری جانب شہر میں سیف سٹی اتھارٹی نے ای چالان کا دائرہ کار بڑھا دیاہے،اب پنجاب کےنمبرپلیٹس والی  گاڑیوں کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخواہ نمبرپلیٹس والی  گاڑیوں کےبھی چالان ہو رہے ہیں،سیف سٹی اتھارٹیزکی جانب سےشہرکی اہم شاہراہوں پرکیمروں کی مدد سےاشارے،ون وے کی خلاف ورزی اورلائن ولین سمیت دیگرخلاف ورزیوں پرچالان  کئے جارہے ہیں۔ 

مزیدخبریں