عمران یونس : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مصنوعی فلیورز سے جوس تیار کرنے پر کوٹ نور شاہ لاہور میں معروف جوس فیکٹری سیل کر دی،ساقی فوڈ انڈسٹریز پروڈکشن یونٹ میں موجود 7 ہزار 800 لیٹر مضر صحت جوس تلف کر دیا گیا۔
ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب بھر میں ایک ہزار 436 مقامات کی چیکنگ اور 166 کے خلاف کارروائیاں کیں۔ مصنوعی فلیورز سے جوس تیار کرنے پرکوٹ نور شاہ لاہور میں معروف جوس فیکٹری سیل کر دی گئی،سا قی فوڈ انڈسٹریز پروڈکشن یونٹ میں موجود 7 ہزار 800 لیٹر مضر صحت جوس تلف کر دیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق لیباٹری تجزیے کے لیے 12سیمپلز لیے گئے تھے اور ملاوٹ کرنے پر مقدمہ بھی درج کروایا گیا۔ عرفان میمن کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں 10ہزار 803 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا۔301 کلو مضر صحت گوشت، 7 ہزار 826 لیٹر ناقص پانی اور131کلو گھی تلف کیا گیا۔34 فوڈ پوائنٹس سیل،155 کوبھاری جرمانے، 17کی پروڈکشن پر پابندی عائد کی گئی۔صوبے کے تمام اضلاع میں 13 لاکھ51 ہزار 408 روپے مالیت کی انتہائی ناقص خوراک تلف کی گئی۔
عرفان میمن کے مطابق پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دوردراز دیہاتوں میں یکساں نظام سے خوراک کو چیک کر رہے ہیں۔
یاد رہے حکومت نے شہریوں کی صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے،وزیر اعظم ،وفاقی وزرا،وزرائے اعلیٰ بار بار اس کی یاد دہانی بھی کراتے رہتے ہیں۔