ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار عاطف اسلم کو تصویر نہ کھچوانا مہنگا پڑ گیا

گلوکار عاطف اسلم کو تصویر نہ کھچوانا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے لالی وڈ انڈسٹری کے نامور   گلوکار عاطف اسلم نے اپنے جذباتی مداح کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ کس طرح ان کے مداح نے تصویر نہ کھچوانے پر ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔

 اپنے ایک انٹرویو میں گلوکار عاطف اسلم  نے کہا کہ میری گاڑی میرے ایک دوست کے گھر کے باہر کھڑی ہوئی تھی اس وقت میرا ایک مداح آیا اور کہا کہ مجھے آپ کے ساتھ تصویر کھچوانی ہے تو میں نے کہا مجھے یاد پڑتا ہے میں نے تین دن پہلے تمہارے ساتھ تصویر کھچوائی ہے جس پر اس مداح نے کہا نہیں وہ میں نہیں کوئی اور تھا جس پر عاطف اسلم نے کہا نہیں میں آپ کے ساتھ تصویر نہیں کھچواؤں گا کیونکہ میں آپ کے ساتھ تصویر کھچوا چکا ہوں اور پھر میں اندر چلا گیا۔

عاطف اسلم نے مزید کہا کہ جب میں دو گھنٹے بعد باہر آیا تو میری پوری گاڑی پر نشانات بنے ہوئے تھے اور گاڑی پر لکھا ہوا تھا عاطف اسلم مجھے تم سے محبت ہے، عاطف اسلم کا یہ واقعہ سن کر شو کے میزبان واسع چودھری، شو میں موجود گلوکارہ آئمہ بیگ اور دیگر شرکاء حیران رہ گئے۔

 

واضح رہےکہ عاطف اسلم نے 2004 میں فن گائیگی کا آغاز اپنی پہلی البم جل پری سے کیا جو ہٹ ثابت ہوئی، زہر، کل یوگ، بس اک بار، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، ریس اور تیرے نال لو ہو گیا میں عاطف اسلم کے گائے گئے گانے بہت مشہور ہوئے،پاکستان میں تو ان کی آواز کا جادو چلا ہی، لیکن اس مدھر آواز نے پڑوسی ملک کی انڈسٹری کو بھی اپنا اسیر کرلیا .

2011 میں عاطف اسلم نے فلم بول میں اپنی آواز کے ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جبکہ کوک سٹوڈیوز میں بھی ان کے گانوں کو کئی ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer