(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا سے پنجابی میں'' آئی لو یو'' کہنے کی فرمائش کرکے انہیں امتحان میں ڈال دیا۔
کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر انٹرویو کرتے ہوئے ان سے کئی دلچسپ سوال کیے، اس دوران ایک جواب نہ ملنے پر بطور سزا انہوں نے ثانیہ مرزا کو یہ مطالبہ کرکے مشکل میں ڈال دیا کہ پنجابی میں '' آئی لو یو'' کہو۔
View this post on Instagram
ٹینس اسٹار نے کہا کہ اسی تواڈے نال پیار، شعیب ملک نے ٹوک دیا کہ 10 یا 12 لوگ نہیں، شادی کو 10 سال ہوگئے، اتنی سی ایک لائن بھی نہیں سیکھی، اس کے بعد ثانیہ نے دوسری کوشش کرتے ہوئے کہا کہ مینوں تواڈے نال پیار کیتا۔
View this post on Instagram
شعیب ملک نے کہا پنجابی کی دھجیاں بکھیر دیں، ثانیہ مرزا نے ایک اور ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا مینوں تواڈے نال عشق کیتا، شعیب ملک نے کہا بس کریں، آپ کو پنجاب والے داخل نہیں ہونے دیں گے، اس کے بعد آل راؤنڈر نے خود ہی بتایا کہ مینوں تواڈے نال محبت اے کہو، جس کے بعد ثانیہ مرزا نے یہ جملہ دہرا دیا۔
واضح رہے کہ کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا، دونوں کے ہاں گزشتہ سال اکتوبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔