24 نیوز کی نشریات بحال ہونے پر اہم شخصیات کا ردعمل

7 Jul, 2020 | 11:25 AM

Azhar Thiraj
Read more!

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکوٹ کے حکم پر پیمرا آرڈر معطل کیے جانے اور 24 نیوز کی نشریات بحال ہونے پر ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔سینئر صحافیوں،مختلف شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حق سچ کی فتح قرار دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سٹی نیوز نیٹ ورک کی درخواست پر سماعت کی، سٹی نیوزنیٹ ورک کی جانب سےمصطفی نقوی،سید مرتضیٰ نقوی پیش ہوئے، ڈائریکٹر 24 نیوز میاں طاہر، ڈائریکٹر نیوز سٹی 42 خرم کلیم، گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی  42 نوید چودھری، سابق صدر ہائیکورٹ بار شفقت محمود،محسن ورک،شفقت محمود  چوہان،  بیرسٹر  احمد قیوم، رفاقت ڈوگر،  خاور  اکرام سمیت  وکلاء کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی،  عدالت نے  پیمرا  کی حکم امتناعی جاری نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

سینئر صحافی حامد میر نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 24 نیوز اور سٹی نیوز نیٹ ورک کے ورکرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

24 نیوز کی سینئر اینکر نسیم زہرہ نے کہا ہے کہ 24 نیوز کی نشریات بحال ہونے پر پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں،یہ بہت اہم فیصلہ ہے،صحافی برادری قانون کے ساتھ کھڑ ی ہے،اور ہم نے پرامن احتجاج کیا لیکن پیمرا کے گارڈزکی طرف سے گولیاں چلائی گئیں،یہ نہیں ہوسکتا ہم صرف حکومت کی مدح سرائی بیان کرتے رہیں،ہم نے قوم اور حق سچ بتانا ہے اور دکھانا ہے۔

ویڈبو دیکھیں:

یاد رہے پیر کے روز 24نیوز کی بندش کیخلاف صحافیوں نے گورنرہاؤس کےباہر احتجاج کیا گیا ۔ مظاہرین کا کہنا  تھا کہ  حکومت سچ اورتنقیدبرداشت کرے، 24نیوزنےعوام کوسچ دکھایاہےاور حکومت ہم سےہماراروزگارنہ چھینے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ24نیوزکالائسنس فوری بحال کیاجائے، یہ ٹوکن احتجاج ہےپھردمادم مست قلندرہوگا۔ اسلام آباد میں صحافی کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔24   نیوز کی بندش پر  ملک بھر کی صحافتی تظیموں کا 10 جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔

مزیدخبریں