جعلی موبل آئل بنانے والوں کی شامت آگئی

7 Jul, 2019 | 06:37 PM

Arslan Sheikh

( سعدیہ خان ) محکمہ ماحولیات نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی موبل آئل بنانے والے متعدد پروڈکشن یونٹس سیل کردئیے۔

محکمہ ماحولیات نے جعلی موبل آئل بنانے والوں کیخلاف کارروائیاں کی، اس دوران ٹیم نے بادامی باغ اور شالامار سمیت دیگر علاقوں میں جعلی موبل آئل بنانے والے یونٹس سیل کردئیے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق جعلی موبل آئل سے گاڑیوں کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہورہی ہے۔

متعدد بار نوٹسسز جاری کیے مگر جعلی ملاوٹ شدہ موبل آئل کی پروڈکشن اور فروخت رک نہ سکی جس پر ان کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں