(سعود بٹ) نیب نے کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کرپشن سکینڈل میں خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو کل طلب کرلیا۔
نیب نے سابق وفاقی وزیر اور لیگی رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ ایم این اے مسرت آصف خواجہ اور بیٹا خواجہ اسد آصف کو گزشتہ ہفتہ طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے تاہم نیب نے دونوں کو کل دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کےمطابق سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر اوران کے بھائی نوید اختر کو بھی طلب کیا گیا ہے، کینٹ ہاؤسنگ سکیم کے ڈویلپر زاہد مقبول اور شاہد مقبول کو بھی نیب نے طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کیخلاف کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے،متاثرین کی شکایت پر نیب نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔