(عمر اسلم) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جلسہ کی اجازت نہ ملنے اور کارکنوں کی گرفتاری پر کہا ہے کہ مانگے تانگے کی کرسی پر مرتےکیوں ہو؟ عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟ کہتے تھے آؤ کنٹینر دوں گا، میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو؟
نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نےعوامی جلسے کے انعقاد پرحکومتی پابندی مسترد کردی،اجازت نہ ملنے کےباوجودمنڈی بہاؤ الدین میں میدان سجانے کا اعلان کردیا, کہتی ہیں کہ روک سکتے ہو تو روک کر دکھاؤ، حکومت کواصل خطرہ نواز شریف کے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا خوف ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کارکنان کے ہمراہ ریلی کی صورت میں آج سہ پہر تین بجے جاتی امراء رائیونڈ سے منڈی بہاؤالدین جلسہ کیلئے روانہ ہونگی، متعلقہ حلقوں کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرزمختلف مقامات پر ان کا استقبال کریں گے۔
مانگے تانگے کی کرسی پر مرتے کیوں ہو؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 7, 2019
عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟
کہتے تھے آؤ میں کنٹینر دوں گا
میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو ؟#MandiBahauddin pic.twitter.com/FdMQY8NXuR
مریم نواز نےمنڈی بہاؤالدین جلسہ کی اجازت نہ ملنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کیلئے کنٹینر فراہم کرنے کے دعویدار میرے جلسوں سے خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اوراسی لیے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
مریم نواز نے شاعرانہ انداز میں طنز بھی کیا جبکہ اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے لیگی کارکنوں کی گرفتاری کے ٹکرز شئیر کرتے ہوئے کہاکہ خوف انسان کو چین سے حکومت کرنے دیتا ہے نہ جینے دیتا ہے۔