(قذافی بٹ) وفاقی حکومت نے پنجاب کی انڈسٹری کیلئے گیس اور بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس و ٹیکسٹائل انڈسٹری عبدالرزاق داﺅد اور وزیر صنعت اسلم اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کی انڈسٹری کو درپیش مسائل، گیس اور بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی انڈسٹری کی ضروریات پورا کرنے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔
وزیر صنعت نے وزیراعظم کے مشیر کو صنعت کی ترقی کے لئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، عبدالرزاق داﺅد نے کہا حکومت صنعتکارو ں کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرے گی، کمیٹی اپنی سفارشات جلد پیش کرے گی جس پرعملدرآمدیقینی بنائیں گے۔
صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال نے کہا سمال انڈسٹری اسٹیٹ کے 2 پراجیکٹس کا افتتاح اسی ماہ ہوگا،صنعتکاروں کوعمران خان کے ویژن کے مطابق پیروں پر کھڑا کریں گے۔