ڈولفن اہلکاروں کا نوجوان پر بدترین تشدد، فوٹیج منظر عام پر آ گئی

7 Jul, 2019 | 12:27 PM

Sughra Afzal

(عابد چودھری) گلشن راوی میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کا نوجوان ملک نعمان پر مبینہ تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

 ڈولفن اہلکار ایک نوجوان کو گھسیٹ کر اپنے ساتھ لے جا رہے تھے کہ وہاں کھڑے ایک نوجوان نے انکی  ویڈیو بنالی، جس پر ڈولفن اہلکاروں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، اس دوران ڈولفن فورس نے دوسری بیٹ کو  بھی طلب کرلیا اور 8 اہلکاروں نے ملکر نوجوان پر تشدد کیا۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج میں واقعے کے تمام مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، ایس پی ڈولفن بلال ظفر نے انکوائری کا حکم دے دیا، ڈی ایس پی ڈولفن 24 گھنٹے میں انکوائری کی رپورٹ دینگے۔

مزیدخبریں