اساتذہ کی ترقیاں روک دی گئیں

7 Jul, 2019 | 12:33 AM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) سرکاری کالجوں کے 200 سے زائد اساتذہ کہ ترقیوں کے کیسز مسترد، اساتذہ کی ادھوری اے سی آرز اور ریکارڈ مکمل نہ ہونے کی بناء پر ترقیاں روک دی گئیں۔

ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی جانب سے تمام ڈویژن کے ڈائریکٹوریٹ کالجز کے نام لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ کی اسسٹنٹ پروفیسرز کے عہدوں پر ترقیاں روک دی گئی ہیں، جن اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز مسترد کیے گئے ہیں ان کے ناموں کی تفصیلات ڈائریکٹر کالجز کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

 ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مذکورہ اساتذہ کی اے سی آرز، بورڈز اور یونیورسٹی کے امتحانی نتائج کے ریکارڈ سمیت دیگر تمام ضروری تفصیلات ڈی پی آئی کو ارسال کی جائیں، جن اساتذہ کی ترقیاں روکی گئی ہیں انہیں 10 جولائی تک تمام تفیصلات محکمہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

         

مزیدخبریں