(سٹی 42) نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے دست راست فواد حسن فواد کے گھر پر چھاپہ مار کر ملکی سالمیت سے متعلق اہم کاغذات قبضے میں لے لیے۔
سٹی 42 کے مطابق نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے دست راست فواد حسن فواد کے گھر پر چھاپہ مارا کر وہاں 30 یو ایس بی ایز، 2 لیپ ٹاپ اور 5 موبائل فون قبضے میں لے لیے ہیں جنہیں فرانزک معائنے کے لیے بھجوا دیا گیا۔موبائل فونز میں ایک بلیک بیری بھی شامل ہے، نیب حکام نے ملزم سے بلیک بیری کا پاس ورڈ حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ نیب لاہور نے جمعرات کے روز فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا جہاں بیان کےبعد انہیں باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ روز احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔