پنجاب یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبر

7 Jul, 2018 | 02:22 PM

(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے پالیسی کا اعلان کر دیا گیا، 84 شعبہ جات میں سے صرف 6 میں انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔ داخلہ فارم 9 جولائی سے ملنا شروع ہوں گے۔

پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی سال2018۔19انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، ائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جینٹیکس، کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس اور کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں بی ایس آنرزمیں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔

پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں داخلوں کے لیے بھی انٹری ٹیسٹ لازم ہے۔ پنجاب یونیورسٹی گجرانوالہ کیمپس میں ساڑھےتین سالہ ایم کام، بی بی اے آنرز بینکنگ اینڈ فنانس، بزنس ایڈمنسٹریشن، ایل ایل بی تین سالہ، ایم ایس سی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ میں داخلوں کے لیے بھی انٹری ٹیسٹ ہوگا۔

پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں بھی ایل ایل بی تین سالہ پروگرام میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لازم ہے۔ انٹری ٹیسٹ میں داخلوں کے لیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جولائی مقررکی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے مذکورہ شعبہ جات نے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا الگ الگ شیڈول جاری کیا ہےجس کی تفصیلات متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ بی ایس سی انجینئرنگ پروگرامزمیں داخلہ یو ای ٹی کے تحت ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کی بنیاد پر کیا جائےگا۔

مزیدخبریں