(مظہر عباس) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو عوام کی عدالت لگے گی ، مخالفین جو مرضی کرلیں، عوام کے دلوں سے نواز شریف کو نہیں نکال سکتے۔
خبر پڑھیں۔۔۔نواز شریف کے بعد اب کس کی باری ہے؟ عبدالعلیم خان نے بڑا انکشاف کردیا
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے این اے 133 میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، سینئر نون لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ وزارت عظمی سے نکال دو جو مرضی کرلو، عوام کے دلوں سے نواز شریف کو نہیں نکال سکتے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔ن لیگی رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں
انہوں نے مزید کہ اکہ 1998 میں وہ اکیلے تھے، روز نیب میں بلا کر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا تھا۔ آج بھی کئی مہینوں سے مقدمہ مقدمہ کھیلا جارہا ہے، نواز شریف 108 پیشیاں بھگت چکے ہیں۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔ایون فیلڈ ریفرنس کیس، نواز شریف کو 10 ، مریم نواز کو 7، کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنا ئی ہے ۔ نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا گیا جبکہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو سرکاری تحویل میں لینے کا بھی حکم دیا گیا۔