ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

(ن)لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم ترین رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوگیا

(ن)لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم ترین رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوگیا
کیپشن: City42 - Nawaz Sharif, PML-N PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ ندیم) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چودھری عبد الغفور نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، کہتے ہیں غیر مشروط طور پر عمران خان کے ساتھ شامل ہوا ہوں۔

خبر پڑھیں۔۔۔ایون فیلڈ ریفرنس کیس، نواز شریف کو 10 ، مریم نواز کو 7، کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا
 
تفصیلات کے مطابق چودھری عبد الغفور نے گلبرگ آفس میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری عبدالغفور نے کہا کہ عمران خان نے ملاقات کے لئے بلایا تھا، میں ٹکٹ کے لئے نہیں بلکہ غیر مشروط طور پر تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں، عمران خان واحد سیاست دان ہے جو ملک کے لئے کام کر رہے ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔شہریوں کیلئے اہم خبر، اب شناختی کارڈ پر چالان نہیں ہوگا

 انہوں نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو پورا موقع فراہم کیا کہ مگر وہ اپنی صفائی پیش نہیں کر سکے، آنے والے دنوں میں مزید بہتر فیصلے آئیں گے