ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران میں ایک سال میں نو سو پھانسیاں، یو این ہیومن رائٹس کمشنر کی تنبیہہ

Iran excitations, Mahsa Amini killing, Mahsa Amini protests, UNHCR, Stop capital punishment, city42
کیپشن: یران میں پھانسی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے واقعات 2024 میں گزشتہ دس سال کے دوران سب سے زیادہ ریکارڈ کئے گئے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے خاص طور سے 31 خواتین کو بھی پھانسی دیئے جانے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو پھانسیوں کے سلسلہ کو روکنا چاہئے۔ فوٹو بذریعہ گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیوا:اقوام متحدہ  نے بتایا ہے کہ ایران نے 2024 میں ایک سال کے دوران 900 سے زائد افراد کو پھانسی دی جن میں درجنوں خواتین بھی شامل تھیں۔صرف ایک ہفتہ کے دوران چالیس شہریوں کو پھانسی دینے کا واقعہ بھی  گزشتہ سال کے دوران ہوا۔
 اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 2025 کے پہلے اجلاس کی بریفنگ دی۔

Caption  اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک اقوام متحدہ کے پہلے اجلاس کی بریفنگ کے لیے ایک ویڈیو لنک میں نظر آئے۔ انہوں نے ایران میں انسانی حقوق کی از حد سنگین صورتحال بیان کی۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے سوال سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر 2025 کی سلامتی کونسل۔ نیو یارک سٹی، یو ایس میں ہیڈ کوارٹر، 3 جنوری 2025۔

یو این ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس کے بیان کا خلاصہ

ایران میں سال 2024 کے دوران نو سو سے زیادہ افراد کو پھانسی دی گئی، پھانسی پر لٹکائے جانے والوں میں 31 عورتیں شامل ہیں۔ 

زیادہ تر  افراد کو منشیات کے جرائم کے مقدمات میں موت کی سزائیں دی گئیں۔ لیکن پھانسی دیئے جانے والوں میں سیاسی مخالف بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2024 میں اکتیس خواتین کو پھانسی دی گئی۔
بیٹی کی عصمت دری سے روکنے کے لیے ایک خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔اس عورت کو عصمت دری کو روکنے  کی کوشش میں ہوئے جرم کے سبب پھانسی پر لٹکایا گیا۔ خود کو ریپ ہونے سے بچانےکے لیے یا زبردستی کی شادی کے بعد اپنے شوہروں کو قتل کرنے میں ملوث قرار دی گئی خواتین کو بھی پھانسی پر لٹکایا گیا۔

 انسانی حقوق کے دفتر نے منگل کو کہا کہ ایران میں زیادہ تر پھانسیاں منشیات سے متعلق جرائم کی وجہ سے دی گئیں، لیکن سیاسی مخالفین اور 2022 میں  22 سالہ لڑکی (مہسا امینی) کی پولیس حراست میں موت کے بعد ہونے والے پروٹیسٹ کے  دوران پکڑے گئے لوگوں کو بھی پھانسیاں دی گئیں۔

ایران پھانسیوں کی بڑھتی لہر کو روکے

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے صحافیوں کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی پریشان کن ہے کہ ایک بار پھر ہم ایران میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد میں سال بہ سال اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ "اب وقت آگیا ہے کہ ایران پھانسیوں کے اس بڑھتے ہوئے لہر کو روکے۔"
اسلامی جمہوریہ میں مجموعی طور پر کم از کم 901 افراد کو گزشتہ سال پھانسی دی گئی، جبکہ 2023 میں یہ تعداد 853 تھی، انسانی حقوق کے دفتر نے کہا. پھانسیوں کی یہ تعداد  2015 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے، جب 972 افراد کو پھانسی دی گئی تھی۔
بیان میں بتایا گیا کہ جنیوا میں ایران کے سفارتی مشن نے فوری طور پر اقوام متحدہ  کی رپورٹ پر  تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

مہسا امینی کے زیر حراست قتل سے جنم لینے والا احتجاج

2022 ک میں تہران کی نوجوان  خاتون مہسا امینی کو نقاب کی پابندی نہ کرنے کے جرم میں گرفتار کرنے کے بعد حراست میں تشدد کیا گیا جس سے ان کی موت ہو گئی، اس واقعہ سےمتاثر ہو کر ایران بھر مین فی میل سٹوڈنٹس اور عام شہریوں نے کئی ہفتوں تک احتجاجی مظاہرے کئے۔

Caption تہران میں مہسا امینی کے قتل کے بعد ہونے والے احتجاجوں کے دوران سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے متعدد کو پھانسی کی سزا دی گئی اور چند سزاؤں پر عملدرآمد  عالمی سطح پر احتجاج کے سبب روک دیا گیا تاہم کئی پھانسیاں ہوئیں، جن کا ذکر اب اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کمشنر کے بیان میں آیا ہے۔مہسا امینی کی زیر حراست موت پر احتجاج کی یہ تصویر اکتوبر 2022 میں بنائی گئی تھی

کرد ایرانی خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد، جسے مبینہ طور پر ایران کے لازمی لباس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اس ملک گیر احتجاج نے 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے کچھ بدترین ہنگامہ آرائی کو جنم دیا.

Caption  لندن میں ستمبر 2023 میں مہسا امینی کے قتل کی برسی کے حوالے سے ہونے والے احتجاج میں ایک جلاوطن ایرانی خاتون نعرے لگا رہی ہے۔22 سالہ ایرانی خاتون مہسا امینی کے قتل سے جنم لینے والے احتجاج میں ایران کے ساتھ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ایرانی ڈایا سپورا نے بھی سرگرمی سے حصہ لیا تھا۔ گیٹی امیجز کی یہ فوٹو گوگل کے ذریعہ حاصل کی گئی۔ Omer Messinger/Getty Images

2024 میں کم از کم 31 خواتین کو پھانسی دی گئی، اقوام متحدہ حقوق کے دفتر کی ترجمان لِز تھروسل نے جنیوا پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا، جس کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کم از کم 15 سالوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

انہوں نے کہا کہ "زیادہ تر مقدمات میں قتل کے الزامات شامل ہیں۔پھانسی پانے والی خواتین کی ایک قابل ذکر تعداد گھریلو تشدد، بچیوں کی کم عمری کی جبری شادی یا  خواتین کی جبری شادی کا شکار تھی۔"
تھروسل نے بریفنگ کے بعد ایک صحافتی آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ قتل کے الزام میں پھانسی پانے والی خواتین میں سے ایک نے اپنے شوہر کو اپنی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے سے روکنے کے لیے قتل کر دیا تھا۔
جولائی 2024 میں ایران کے صدر کا انتخاب جیتنے والے اصلاح پسند مسعود پیزشکیان نے اپنی مہم کے دوران خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے بہتر تحفظ کے وعدے کیے تھے۔