ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی کی کھلی کچہری،25 فیصد شکایات پولیس کے خلاف

ڈی آئی جی کی کھلی کچہری،25 فیصد شکایات پولیس کے خلاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک :  ڈی آئی جی کی کھلی کچہریوں میں 25 فیصد شکایات پولیس کے خلاف آنے لگیں 

پولیس پیٹی بھائیوں کا ساتھ دینے کا دور اب ختم ہوگیا۔ ڈی آئی جی کی کھلی کچہریوں میں پیٹی بھائیوں کے خلاف شکایات میں اضافہ ہوگیا ۔ روزانہ کی بنیاد پر لگنے والی کھلی کچہریوں میں 25 فیصد شکایات پولیس کیخلاف آنے لگیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کاشکایات کے فوری ازالہ اور احتساب کرنے کا عزم ہے ۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا پہلے لوگ پولیس کے خلاف شکایات کرتے گھبراتے تھے پولیس اہلکاروں اور افسران کیخلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں ،احتساب کے عمل میں تیزی سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا،محکمہ پولیس کی کالی بھیڑوں کیخلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں،