زاہد چوہدری :پنجاب میں 150 بنیادی مراکز صحت کو ٹھیکے پر دینے کا عمل مکمل ہوگیا ۔ بنیادی مراکز صحت ٹھیکے پر لینے والے ڈاکٹرز کی سلیکشن بھی مکمل ہوگئی ۔
اٹک 2، بہاولنگر 4 ، بہاولپور 5، بھکر میں 2 بنیادی مراکز صحت ٹھیکے پر دئیے گئے،چکوال 5، چینوٹ 2 ، ڈی جی خان میں 4 ،فیصل آباد4، گوجرانولہ 5، گجرات 5، حافظ آباد میں 5 ،جھنگ 2، جہلم 5، قصور4، خانیوال 4، خوشاب میں 4 ،لاہور 9، لیہ 3،لودھراں 3، منڈی بہاالدین میں 4 ،میانوالی 4، ملتان ، مظفر گڑھ ،ننکانہ ، ناروال میں 3،3 مراکز صحت ٹھیکے پر دئیے گئے۔
حکومت نے ٹھیکے پر دیئے گئے بنیادی مراکز صحت کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کا نام دیدیا،مریم نواز ہیلتھ کلینک چلانے کیلئے ماہانہ 6 لاکھ روپے سے زائد دیئے جائیں گے،مریم نواز ہیلتھ کلینک ٹھیکے پر لینے والے ڈاکٹرز ہی ادویات خریدیں گے