ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ڈی سیز کیلئے بڑا انعام

 پنجاب حکومت کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ڈی سیز کیلئے بڑا انعام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر پانچ اضلاع کے ڈی سیز کو دو ماہ کی تنخواہ بطور بونس دے دی۔

پنجاب حکومت نے پانچ ڈپٹی کمشنروں کو اعلیٰ کارکردگی پر 2ماہ کی تنخواہ بطور بونس دیدی۔پانچ ڈی سیز کو کے پی آئی انڈیکٹرز پر پنجاب میں اعلیٰ کارکردگی پر انعام دیا گیا۔انعام پانے والوں میں ڈی سی بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون، ڈی سی لیہ امیرا بیدار شامل ہیں۔ڈی سی پاکپتن سعدیہ مہر، ڈی سی میانوالی خالد جاوید گورایہ اورڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کو بھی شاندار کارکردگی پرانعام دیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری نے مذکورہ ڈپٹی کمشنرز کو 2 ماہ کی نتخواہ بطور بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


 

Ansa Awais

Content Writer