علی ساہی: پنجاب میں کمسن بچوں کے جنسی استحصال کا سلسلہ نہ رک سکا، 10سال سے کم عمر بچوں سے بدفعلی کے 2709 واقعات، 10سال سے کم عمر بچیوں سے جنسی زیادتی کے 1359 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق بچوں کا جنسی استحصال کرنے میں 2999 ملزمان ملوث پائے گئے ، بچوں سے بدفعلی کے 2523 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،کمسن بچیوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں 1691 ملزمان ملوث پائے گئے۔
مقدمات میں مطلوب 1353 ملزمان کو گرفتار کیا جاسکا ، بچوں سے بدفعلی کے 149 مقدمات جھوٹے ثابت ہونے پر خارج کردیئےگئے۔
بچیوں سے زیادتی کے 236 مقدمات خارج کیے گئے ،کم عمر بچوں و بچیوں کیساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی شرح 90 فیصد رہی۔