عابد چودھری:طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کامعاملہ، قتل کا مرکزی ملزم عارف بھٹی کیوں نہ گرفتار ہوا؟ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی تفتیشی افسران کی سرزنش۔
پینل آف آفیسرز کو فوری گرفتاری کا ٹاسک دے دیا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ جاوید بٹ کے قتل میں شوٹر اظہر اور الیاس گرفتاری کے بعد جیل میں ہیں،شوٹرزنےانکشاف کیا کہ جاوید بٹ کے قتل کی پلاننگ عارف بھٹی نے امیر معصب کے کہنے پر کی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ نامزد ملزم قیصر بٹ اور امیر فتح عبوری ضمانتیں عدم پیروی پر خارج کروا کر فرار ہوئے ،قیصر بٹ اور امیر فتح کو بھی گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دےدیاگیا، عارف بھٹی کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپےجاری ہیں۔