ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا کل آخری روز ہے ، عدالت عالیہ میں 9 جنوری سے معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی.
پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت 6 ججز نے مقدمات کی سماعت کی ،عدالت عالیہ میں کوئی سیاسی یا مفاد عامہ کا کیس سماعت کے لئے مقرر نہیں تھا ،عدالتی چھٹیوں کے باعث ہائیکورٹ میں وکلاء اور سائلین کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر رہی،پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز میں جسٹس چوہدری محمد اقبال ،جسٹس مزمل اختر شبیر ، جسٹس فاروق حیدر ، جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس محمد رضا قریشی شامل ہیں ،موسم سرما کی تعطیلات کے باعث صرف ضروری نوعیت ، درخواست ضمانتوں ،حبس بے جا سمیت دیگر ضروری نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوئی.