ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں فضائی آلودگی ،مٹی سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ

لاہور میں فضائی آلودگی ،مٹی سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:وزیراعلیٰ مریم نواز کا چین کی طرز پر لاہور میں جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ، لاہور میں 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی ہے جس پر گزشتہ 3ہفتے سے تجربات جاری تھے، ای پی اے نے تجربات کی کامیابی کے بعد اب عملی طور پر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا۔
سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے کو فوری 'واٹر سپرنکل سسٹم' لگانے کی ہدایت، پانی کا چھڑکاؤ ایسے انداز سے کیا جاتا ہے کہ مٹی نہ اڑے اور گردوغبار پیدا نہ ہو، 15جنوری تک قذافی سٹیڈیم میں واٹر سپرنکل سسٹم کی تنصیب کا حکم دیاگیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی ہوگا ،10فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگا۔
ای پی اے 9 ماہ سے فضائی آلودگی کے خاتمے کی جنگ لڑ رہا ہے، ماحولیاتی بہتری کے لئے رویوں کی تبدیلی، ہر شہری کا تعاون اہم ہے ۔