ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کا معاملہ، اقدام قتل کے دو ملزمان کا سپریم کورٹ سے رجوع

لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کا معاملہ، اقدام قتل کے دو ملزمان کا سپریم کورٹ سے رجوع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزمان کا ضمانت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع,سپریم کورٹ نے اقدام قتل کے دو ملزمان  کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی , عدالت  عظمیٰ نے  ملزمان محمد اسماعیل اور مہروز کو پچاس پچاس کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی ، دو رکنی بینچ نے 21 جنوری کو فریقین کے وکلاء  کو بحث کے لئے طلب کرلیا ۔

جسٹس  سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں ویڈیو لنک پر سماعت کی ,سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ملزمان کی جانب راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ پیش ہوئے  اور ضمانت قبل از گرفتاری میں دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مناواں پولیس نے افضل ، اسد ، بلال ، اسماء ، اکمل اور لبھا پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا ، مقدمہ میں محمد اسماعیل سمیت اس کے چھ بیٹوں اور ایک بھتیجا اور ایک محلہ دار نامزد کیا گیا ، مقدمہ میں بد نیتی سے ملزمان کو  ملوث کیا گیا ہے، راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ ایک ملزم فائرنگ سے زخمی ہوا لیکن ایف آئی آر میں اس کا ذکر نہیں ہے ،ملزم پارٹی کی جانب سے دی گئی درخواست پر پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی ، پولیس نے مدعی پارٹی سے ساز باز کررکھی ہے،  ملزمان پر پہلے بھی فائرنگ کرنے کا الزام لگایا گیا جبکہ صفحہ مثل میں اس کا ذکر نہیں ، دو رکنی بینچ نے مناواں پولیس کو مقدمہ کا ریکارڈ اور مدعی مقدمہ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونےکا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer