ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈبینک کا پنجاب حکومت کیلئے 40کروڑڈالرزکاسوفٹ لون دینے کا معاہدہ

ورلڈبینک کا پنجاب حکومت کیلئے 40کروڑڈالرزکاسوفٹ لون دینے کا معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:پنجاب میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ وزرعی مشینری کی فراہمی میں ورلڈبینک کی انٹری، ورلڈبینک نے40کروڑڈالرزکاسوفٹ لون دینےپرآمادگی ظاہرکردی۔

ذرائع کے مطابق ورلڈبینک اورپنجاب حکومت کےدرمیان معاہدہ طےپاگیا،ورلڈبینک نےپبلک ٹرانسپورٹ وزرعی مشینری کی فراہمی کیلئے40کروڑکےقرض کوایگزیکٹوبورڈکوبھجوادیا،ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ مارچ میں شیڈول ہے۔
پنجاب حکومت نےورلڈبینک سےسوفٹ لون کےحصول کیلئےوفاق کی منظوری بھی حاصل کرلی،ورلڈ بینک کا قرض ایک عشاریہ پانچ فیصد پر ملے گا۔

ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 25 سال میں قرض واپس کرے گی،ورلڈ بینک کے قرض کا گریس پریڈ 5سال رکھا گیاہے۔