زاہداقبال رانا:ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کارروائیاں،انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ،4 ملزمان گرفتار،ملزمان کو گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق گرفتار ملزمان میں محمد کاشف ، شاہد ،محمد علی اور ابو سفیان شامل ہیں، ملزمان سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔
ملزم محمد کاشف نے شہری کو یو اے ای ملازمت کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے،ملزم محمد علی اور شاہد نے شہری کو آذربائیجان بھجوانے کے نام پر 6 لاکھ روپے ہتھیائے۔
جبکہ ملزم ابوسفیان نے کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 35 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے،گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے،ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
گوجرانوالہ۔انٹلیجنس بنیادوں پر انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔