ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملازم نے قومی خزانے کو 59 کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا، کرپشن کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا

ملازم نے قومی خزانے کو 59 کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا، کرپشن کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آزاد نہڑیو: تنخواہ ہزاروں میں کرپشن کروڑوں میں, ملازم 12 گریڈ کا کرپشن کااسکینڈل کروڑوں کا سامنے آگیا، محکمہ خوراک سندھ کے 12 گریڈ کے ملازم نے 59 کروڑ سے زائد کا سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگا دیا۔
محکمہ خوراک کا 12 گریڈ کا فوڈ انسپیکٹر کروڑوں کے کرپشن الزام میں ملازمت سے فارغ، محکمہ خوراک سندھ نے تحقیقات مکمل کرلی، تحقیقات کے بعد نادر علی مگسی کو معمولی سزا دیکر ملازمت سے فارغ کیا گیا۔
محکمہ خوراک سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن سیکریٹری خوراک خالد محمود شیخ کی منظوری سے جاری کیا گیا۔
نوٹی فکیشن سیکشن افسر ایڈمن ٹو شفیع محمد گلال کے دستخط سے جاری کیا گیا،محکمہ خوراک سندھ کا کہنا تھا کہ نادر علی مگسی پر 2015 سے 2018 تک 8 ہزار سات سو 37 گندم کی بوریاں غائب کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے ۔
نادر علی مگسی پر 59 کروڑ 47 لاکھ 71 ہزار 69 روپئے کرپشن ثابت ہوا ہے،جیکب آباد سے ہزاروں گندم کی بوریاں چار سال تک غائب ہوتی رہیں۔

 محکمہ خوراک سندھ کے مطابق نادر علی مگسی کو پرسنل ہیئرنگ کیلئےبلایا گیا وہ ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے،نادر علی مگسی کے خلاف محکمہ انکوائری اینٹی کرپشن میں تحقیقات جاری ہے۔
نادر علی مگسی کو میجر پئنلٹی کے تحت ملازمت سے فارغ کیا جاتا ہے،رقم کی وصولی قانون کے تحت کی جائے گی۔