ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی لانڈرنگ ، غیر قانونی ٹرانزکشن کیس: فریال تالپور کی حاضری استثنی کی درخواست منظور

منی لانڈرنگ ، غیر قانونی ٹرانزکشن کیس: فریال تالپور کی حاضری استثنی کی درخواست منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسپیشل جج بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے میں فریال تالپور کی استثنی کی درخواست منظور کرلی۔

کراچی میں اسپیشل بینکنگ عدالت کے روبرو منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

اومنی گروپ کے انورمجید، عبد الغنی مجید، حسین لوائی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، فریال تالپور کی حضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فریال تالپور کی طبعیت ناساز ہے، حاضری سے استثنی دیا جائے۔

عدالت نے فریال تالپور کی استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer