حافظ شہباز:سابق پی سی بی پینل امپائر اور برادرز کرکٹ کلب کے صدر رانا سہیل منظور انتقال کرگئے۔
تفصیلات کےمطابق رانا سہیل منظور کافی عرصہ سے علیل تھے،رانا سہیل منظور کی نماز جنازہ ظہر کے بعد جوہر ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم احمد، سیکرٹری شاہد حامد بٹ کا رانا سہیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار،صدر ایسٹ زون بلال مقیت ، سیکرٹری حبیب الحسن شاہ، خازن شہباز علی،صدر ویسٹ زون سردار نوشاد، سیکرٹری نواب منصور حیات ، خان میاں اسلم،صدر نارتھ زون اعجاز بٹ ،مینجر کرکٹ آپریشنز عابد حسین نے بھی کا اظہار تعزیت کیا۔