حاشر وڑائچ :بانی پی ٹی آئی 6 اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی 1 مقدمہ میں درخواست ضمانت کا معاملہ، ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا ضمانتوں پر سماعت کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں بانی پی ٹی آئی 6 اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی 1 مقدمہ میں درخواست ضمانت کا معاملہ، ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا ضمانتوں پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے،آج بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر دلائل دیئے جائیں گے،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف سال 2023 میں مقدمات درج کیے گئے تھے، مقدمات تھانہ کوہسار،رمنا،ترنول،کراچی کمپنی اور سیکریٹریٹ میں درج ہیں، بانی پی ٹی آئی پر احتجاج جلاو گھیراؤ ،اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔