ملک اشرف:چار ماہ میں 5 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ریٹائر ہو جائیں گے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق 13 فروری 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔
عبدالرزاق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی تعینات ہیں،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود زرغام 2 مارچ 2025 کو ریٹائر ہوں گے،طارق محمود زرغام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرشید عابد 27 مارچ 2025 کو ریٹائر ہوں گے،سیشن جج عبدالرشید عابد ،اس وقت ممبر پنجاب سروس ٹربیونل تعینات ہیں،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام عباس ، 30 اپریل 2025 کور ریٹائر ہوں گے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان احمد سعید 4 مئی 2025 کو ریٹائر ہوں گے،عرفان احمد سعید اس وقت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال تعینات ہیں۔