ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

4 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کے ملازمین کااحتجاج

4 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کے ملازمین کااحتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا, چار ماہ سے 334 ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ تعلیم کے درجہ چہارم کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پنجاب ایجوکیشن کمپلیکس میں احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرہ میں ملازمین نے بینرز تھامے سیکرٹری خالد منظور وٹو اور سی او نظیر حسین چھینہ کے خلاف نعرے بازی کی، تنخواہیں نہ ملنے پر ہم لوگ فاقے کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
خواتین ملازمین کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازم ہونا ہمارا جرم بن گیا ہے، مہنگائی کے دور میں تنخواہوں کیساتھ گزارا نہیں ہو رہا، ہم بغیر تنخواہوں کے کیسے گزر بسر کریں ۔
بعد ازاں ملازمین سے سی او نذیر حسین چھینہ نے مذاکرات کیے،سی او نے ملازمین کو پیر تک تنخواہوں کی ادائیگی کرنے کی یقین دہانی کروادی، سی او کی یقین دہانی پر ملازمین نے پیر تک احتجاج ملتوی کر دیا، ملازمین کا کہنا تھا اس بارمعاملات حل نہ ہوئے تو سیکرٹری آفس کے باہر دھرنا دیں گے۔