ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں برفانی طوفان، 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ

امریکا میں برفانی طوفان، 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا کی تمام مشرقی ساحلی ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔

برفانی طوفان کے باعث تقریباً 2 ہزار پروازیں منسوخ کردیں۔ نیوجرسی، پنسلوینیا، ورجینیا اور اوہائیو سب سے زیادہ متاثر ہوئے،واشنگٹن، میری لینڈ اور بالٹی مور میں بھی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اتوار سے اب تک منسوخ پروازوں کی تعداد تقریباً 4 ہزار ہوگئی۔

ورجینیا، کینٹاکی اور انڈیانا سمیت کئی ریاستوں میں 3 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں،شمالی کیرولائنا، میوزوری اور کنساس میں حادثات کے باعث 6 افراد ہلاک ہوئے۔

واشنگٹن ڈی سی میں 18 انچ تک برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔،امریکا میں موسم کی شدت اس ماہ کے وسط تک برقرار رہے گی۔