کسی سیاسی جماعت کی دم پکڑ کر نہیں عوام کی طاقت سے ایم این اے بنوں گا ، چوہدری نثار علی

7 Jan, 2024 | 11:24 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا میں جلسہ عام کر کے الیکشن 2024 کے لئے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی۔

 اپنے پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنی سابق جماعت مسلم لیگ نون اور حریف جماعت پی ٹی آئی کی قیادت پر تنقید کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ  اپنے ووٹرز سے کہا کہ  مخالفین کو 8 فروری کو میرا ووٹر جواب دے گا ۔ اپنے ووٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا، میرا یہ مان اور عزت آپ کی وجہ سے ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا  مخالفین پر تنقید پسند نہیں ، کارکردگی پر بات کرنا چاہتا ہوں ، نون لیگ میرے ہاتھوں میں پیدا ہوئی اور  پلی بڑھی ۔ میں نے ن لیگ میں 35 سال گزارے ان پر تنقید کرنا اچھا نہیں لگتا ۔ عمران خان 54 سال سے میرا دوست ہے ۔ عمران اس وقت مشکل میں ہے کس طرح اس پر تنقید کروں۔
، چوہدری نثار نے اپنے ووٹروں کو یاد دلایا کہ پاکستان میں سب سے پہلے اگر کسی گاؤں کو سوئی گیس ملی تو وہ واہ گاؤں تھا ۔

الیکشن مین اپنے حریف امیدوار پر تنقید کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا، میرے مخالف نے پی آئی اے کا بھی بٹھہ بٹھایا اور واہ جنرل  ہسپتال کا بھی بٹھہ بٹھایا۔میں کسی سیاسی جماعت کی دم پکڑ کر نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے ایم این اے بنوں گا ۔

انہوں نے بتایا کہ میں ن لیگ سے اپنی عزت نفس کی خاطر ناراض ہوا ، چوہدری نثار نے مریم نواز کا نام لئے بغیر ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں بزرگوں کے سامنے تو ہاتھ باندھ کے کھڑا ہو سکتا ہوں مگر بچوں کے سامنے نہیں۔

چوہدری نثار نے اپنے ووٹروں سے کہا کہ  پچھلی بار کی طرح آپ کی ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا ۔

مزیدخبریں