عیسیٰ ترین: پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے بلوچستان میں سرگرمیوں کے شیدول میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔
پارٹی کے لیڈر اور سابق صدر آصف علی زرداری کا آئندہ ہفتے دورہ نصیر آباد بلوچستان منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب بلاول بھٹو 14 جنوری کو نصیر آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
آصف زرداری کے 10 جنوری کو بلوچستان کے دورے پر جانےکا امکان ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری 10 جنوری کو پاکستان پیپلز پارٹی میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ میرسرفراز بگٹی کی دعوت پر ڈیرہ بگٹی کا دورہ کریں گے۔ آصف زرداری دورہ ڈیرہ بگٹی کے دوران عمائدین سے ملاقات کریں گےاور بڑے جلسہِ عام سے خطاب کریں گے۔