اعجاز الحق قومی یکجہتی الائنس بنا لیا

7 Jan, 2024 | 08:37 PM

سٹی 42: مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ  پولرائزیشن ختم کرنے کے لئے قومی یکجہتی الائنس کے نام سے الائنس بنارہےہیں، مشکلات کیا ہیں ان کا حل کیا ہے، مسائل کی نشاہدی بھی کریں گے اور ان کا حل بھی بتائیں گے۔

لاہور کے ایک ہوٹل مین نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ عثمان بزدار ، یار محمد رند ، امین اسلم سمیت 25 لوگ ہمارے ساتھ ہیں، پاکپتن ، سیالکوٹ ، خانیوال حامد یار ہراح ، سرگودھا ، راجن پور  اور بہت سے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، اٹک سے لیکر رحیم یار خان تک لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔مزید جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جلد انہیں بھی شمولیت کی دعوت دوں گا، 

قومی یکجھتی الائنس کی تشکیل کے حوالے سے اعجاز الحق نے بتایا کہ  پچھلے کوئی ایک ڈیڑھ ماہ سے ہم کچھ دوست آپس میں ملتے رہے ہیں اور کوشش کرتے رہے، جو لوگ آزادانہ یا چھوٹی جماعتوں سے الیکشن لڑنے جارہے ہیں انکو اکٹھا کیا جائے، اس وقت ضرورت بھی ہے کہ وہ لوگ آئیں جو ملک مشکل سے نکالنا چاہتے ہوں، ملک کو پاکستان کے نظریات کے مطابق چلانا چاہتے ہوں، جو لوگ ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں یا جانا چاہتے ہیں ان کے لئے کوئی روک ٹوک نہیں۔

  اعجاز الحق نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم تھا کہ پاکستان کو نظریاتی ڈگر پر واپس لائیں، ہم نے سوچا کہ ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہیے جو نظریاتی لوگوں کا ہو، جب چارٹر آف ڈیموکریسی ہواتو اسی دن جمہوریت ختم ہوگئی، اس سے یہ تاثر ملا کہ یہاں اب کوئی نظریاتی جماعت نہیں، سب جماعتیں مفادات کی سیاست کررہی ہیں۔ مسائل کا حل نکالنے  کی بجائے ہم ایک دوسرے کو گالی دیتے ہیں۔

  اعجاز الحق نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ، خوشحالی  اور غربت کو دور کرنے کے لیے ہم یہ کرتے ہیں کہ فلاں کو جیل میں ڈال دو ، فلاں کو نکال دو، ماضی میں سیاسی جماعتوں  کی قیادت مسائل کا حل نہیں نکال سکی، 

اعجاز الھق نے کہا کہ ابھی جماعتیں بیٹھ کر صرف مینی فیسٹو ہی بنارہی ہیں، چارٹر  آف ڈیموکریسی کی بات کرنے والے سب سے غلط بات کرتے ہیں، چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کرنے والوں نے نظریات کو ہی ختم کردیا، پی ایم ایل ن اور پی پی پی،  پچھلے 16 ماہ ہم نے دیکھا اس ملک پر کتنی مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے، ملک کے حالات بہتر کرنے کیلئے جن لوگوں نے مداخلت کی انکا کام نہیں تھا، پھر بھی ان سیاسی جماعتوں نے صرف اپنے معاملات ٹھیک کئے ہیں، عوام کا نہیں سوچا۔

اعجاز الحق نے بتایا کہ چند روز میں جمعیت علماء اسلام س اور بلوچستان میں لوگوں سے ملنے جارہا ہوں، مرکزی مسلم لیگ سے بھی بات چل رہی ہے، پیر پگاڑا سے بھی جلد ملاقات کرنے جارہا  ہوں، قومی یکجہتی الائینس کے نام سے ایک لائینس بنارہے ہیں جس میں تمام آزاد لوگوں کو لیں گے تا کہ پولارائزیشن ختم ہو، تاکہ ہم ملک میں مہنگائی کو افراط زر کو ختم کرسکے، اوور سیز پاکستانیوں کو بھی ساتھ لینا چاہتے ہیں۔

اعجاز الھق نے کہا کہ  پاکستان میں کوئی انویسٹمنٹ نہیں آرہی، جس پر کام کرنے کی کوشش ہے۔  اوورسیز کے ساتھ مل کر ہمارا ایجنڈا ہے کہ جو آزاد لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں انکے ساتھ الائینس کرکے انکو سپورٹ کریں جہاں تک کرسکتے ہیں، مسلم لیگ زیڈ کا مینیفیسٹو ہے 2 دن میں اس میں کچھ اور چیزیں شامل کرکے ، جلد عیاں کریں گے، میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ 8 فروری کو الیکشن ہوں گے۔

مزیدخبریں