محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر 12 سے 15 جنوری کے دوران شدید سرد موسم کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق محکمہ موسمیات سوشل میڈیا پر اپنے نام سےچلنے والی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتا ہے۔ محکمہ موسمیات موسم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق ماہ جنوری سرد ترین مہینہ ہوتا ہے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ ان بے بنیاد خبروں کو نظر انداز کریں۔
واضح رہے کہ کچھ روز سے سوشل پلیٹ فارمز پر محکمہ موسمیات کے نام سے ایک فیک پریس ریلیز پھیلائی جا رہی ہے جس مین دعویٰ کیا گیا ہے کہ 12 جنوری سے 15 جنوری کے دوران پنجاب مین شدید سری کیلہر کی وجہ سے راتوں کو برف پڑنے لگے گی۔