میدانی علاقوں میں دھند کا غلاف، موٹر ویز بند ہو گئیں

7 Jan, 2024 | 07:55 PM

سٹی42: پاکستان کے میدانی علاقوں پر آج بھی شام ڈھلتے ہی دھند کا غلاف تن گیا ہے۔ شام ہوتے ہی دھند کی وجہ سے سفر میں رکاوٹ کی وجہ سے موٹر ویز بند ہونے کا آغاز ہو گیا۔ 

  موٹر وے پولیس نے اطلاع دی ہے کہ موٹروے ایم 1  پشاور سے رشکی تک  شدید دُھندکے باعث ہرقسم کی ٹریفک کےلیے بند کردی گئی ہے۔

موٹروے ایم فور کو  بھی پنڈی بھٹیاں سے گوجر تک دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ملتان میں ایم فائیو شیرشاہ سے اوچ شریف تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

 موٹروے ایم 4 عبدالحیکم سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔

 موٹروے بند کرنے کی وجہ بعض علاقوں میں حدِ نگاہ صفر ہو جانا ہے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے کی بندش کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔ شہریوں کے لئے بہتر ہے کہ وہ  دھند کہ اوقات  میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے  دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں دھند کے دوران سفر کرنا مجبوری بن جائے تو  گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور خود سے آگے چلنے والی  گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے  زیادہ رکھیں۔
سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

مزیدخبریں