سیکرٹری الیکشن کمیشن نے استعفیٰ نہیں دیا، وہ علیل ہیں اور ریسٹ کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن آٖف پاکستان 

7 Jan, 2024 | 05:20 PM

سٹی42:سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے استعفیٰ نہیں دیا وہ علالت کے سبب ریسٹ کر رہے ہیں۔ 

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کے سیکرٹری عمر حمید کے استعفیٰ کی افواہ کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ عمر حمید علیل ہیں اور میڈیکل ریسٹ پر ہیں۔

 الیکشن کمیشن نے اتوار کے روز ایک خصوصی اعلامیہ جاری کیا جس مین بتایا گیا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن علیل ہیں اور میڈیکل ریسٹ پر ہیں۔ ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ  جلد ڈیوٹی پر واپس آ کر  اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن محنتی اور ذہین آفیسر ہیں۔

 الیکشن کمیشن  کے ترجمان نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے۔ سیکرٹریالیکشن کمیشن کی علالت کے سبب غیر موجودگی میں کمیشن کے دونوں اسپیشل سیکرٹری کمیشن کے امور کو چلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج اتوار کے روز اچانک یہ افواہ بڑے پیمانہ پر پھیل گئی کہ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری عمر حمید نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بیشتر نیوز آؤٹ لیٹس نے بھی طریقہ کار کے مطابق اس معاملہ میں ضروری تصدیق کئے بغیر اس افواہ کو  "خبر " کی شکل میں شائع کر دیا۔ 

مزیدخبریں