صنم جاوید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج

7 Jan, 2024 | 03:09 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کی قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔

 اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے صنم جاوید کی اپیلوں پر سماعت کی اور فیصلہ سنایا۔

 ریٹرنگ افسران حلقہ این اے 119, 120 اور پی پی 150 نے ریکارڈ پیش کیا,الیکشن کمیشن کے وکلاء نے صنم جاوید کی الیکشن اپیلوں کی مخالفت کی۔

 لاہور ہائی کورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل نے  فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کی الیکشن اپیلیں خارج کردیں۔ اپیلیٹ ٹربیونل نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

 خیال رہے کہ صنم جاوید نے ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
 

مزیدخبریں