شدید دھند کے باعث لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار

7 Jan, 2024 | 11:19 AM

Imran Fayyaz

(سعید احمد)لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند،لاہور آنے والی مسافر گاڑیاں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

خیبرمیل ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ تاخیر کا شکار،کراچی سے لاہور آںے والی لگزری ٹرین گرین لائن ایک گھنٹہ 55 منٹ ،،تیزگام تین گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس دو گھنٹے 40 منٹ ،کراچی سے آنے والی کراچی ایکسپریس تین گھنٹے ،ہزارہ ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ،کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس پونے دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔


کراچی سے براستہ قصور آنے والی فرید ایکسپریس دو گھنٹے لیٹ،کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس ساڑھے 6گھنٹے،جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ تاخیر کا شکار رہی ۔مسافر گاڑیاں لیٹ ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا۔
 
 
 
 

مزیدخبریں