کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی،عمارہ اطہر

7 Jan, 2024 | 11:10 AM

Imran Fayyaz

(وقاص احمد)چھٹی کے باوجود شہر کے تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں، چھٹی کے باوجود شہر کے تمام لائسنس دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

 سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق شہری لرنر پرمٹ، ڈوپلیکٹ، فریش، رینول کےلئے تشریف لے جا سکتے ہیں،لرنر پرمٹ، لائسنس فیسوں میں اضافے کا نیا شیڈول 10 جنوری سے نافذالعمل ہوگا،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی شہریوں کو جلد لائسنس کی تجدید اور فریش لائسنس بنوانے کی ہدایت کی ہے۔

نئے فیس شیڈول کے مطابق کار اور موٹرسائیکل کے لرنر پرمٹ کےلئے 01 ہزار روپے فیس جمع کروانی ہوگی،شہری اب ایک، دو سال، تین سال، پانچ سال اور 10 سال تک کےلئے لائسنس حاصل کرسکیں گے،شہری گھر بیٹھے ڈوپلیکیٹ اور لائسنس کی تجدید کرواسکتے ہیں۔

 سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق اب شہریوں کو ہر سال اپنے لائسنس کی تجدید کروانا ہوگی، شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں،شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کریں،لبرٹی پولیس خدمت مرکز میں ون ونڈو آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔شہر میں 08 خدمت مراکز 24/7 کام کررہے ہیں،آن لائن سروسز فراہم کرنے سے 90 فیصد رش میں کمی ہوئی۔کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔
 
 
 
 

مزیدخبریں