مولانا فضل الرحمان آج کابل جائیں گے

7 Jan, 2024 | 01:19 AM

سٹی42: فضل الرحمان آج کابل جائیں گے، جمعیت کے امیر کا کہنا ہے کہ انہیں اس دورہ کے لئے ریاستی حمات حاصل ہے اور ان کی  افغان حکام سے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر امور پر بات ہوگی ۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نجی دورے پر آج افغانستان کا دورہ کریں گے۔

جمعیت علما اسلام کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان افغانستان کی عبوری طالبان حکومت کی دعوت پر کابل جا رہے ہیں۔ سابق رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین محسود بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ایک نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ دورہ افغانستان کے لیے انہیں حکومت پاکستان کا مکمل مینڈیٹ حاصل ہے۔ تاہم انہوں نے ٹی ٹی پی کے متعلق ریاست کے مؤقف کے برعکس اپنے مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کا قائل ہوں مگر ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے لیے زمینی حقائق دیکھ کر ہی کسی جامع حکمت عملی کی طرف بڑھا جاسکتا ہے۔

 16 دسمبر 2023 کو افغانستان کے پاکستان میں عبوری سفیر سردار احمد جان شکیب نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور انہیں دورہ کابل کی دعوت دی تھی۔

مزیدخبریں