سٹی42: سلمان صدیق جم خانہ کلب کے الیکشن میں چیرمین منتخب ہو گئے۔ سلمان صدیق کو گیارہ ایک کی برتری سے چیرمین منتخب کیا گیا ہے۔
جمخانہ الیکشن کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔ سلمان صدیق پینل کے گیارہ امیدوار وں نے مینیجمنٹ کمیٹی کے رکن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔ آزاد امیدوارخواجہ عمران زبیربھی مینیجمنٹ کمیٹی کے الیکشن میں کامیاب ہوگئے۔ میاں اظہر سلیم ہار گئے۔
جمخانہ کلب کے ہفتہ کے روز ہونے والے الیکشن میں مینیجمنٹ کمیٹی کا رکن بننے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ڈاکٹر عبدالرزاق 1440 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، واجد عزیز خان 1531 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، میاں مصباح الرحمن 1481 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔سلمان صدیق 1471 ووٹ لے کر کامیاب قرار ہائے۔سرمد عزیز ندیم 1443 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے۔پرویز بھنڈارا 1443 ووٹ لے کر کامیاب قرار دیئے گئے۔ خاتون امیدوار سمیرا 1383 ووٹ لے کرکامیاب ہوئیں۔
وکی 1248 ووٹ لے کر اور شوکت جاوید 1194 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے۔عمران نذیر 1192 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ علی خان 963 ووٹ لے کر کامیاب ڈیکلئیر ہوئے۔
جمخانہ کلب کے انتخابات میں کامیاب نہ ہونے والے امیدواروں میں سے قمر خان بوبی 950 ووٹ حاصل کر سکے۔
میاں اظہر سلیم نے 833 ووٹ حاصل کیے۔سید عابد حسین 820 ووٹ حاصل کر سکے۔ مسٹر عالمگیر الہی نے 740 ووٹ حاصل کیے۔مسٹر عمر جاوید ضیاء نے 656 ووٹ حاصل کیے۔مسٹر شہریار شامی 594 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب۔آغا قاسم رضا 511، جسٹس ریٹائرڈ سجاد احمد سپرا 443، مسٹر افتخار علی چٹھہ 434، محمد سائرس سعود جان 346، مظفر شاہ حسنین 268، مسٹر محسن نسیم 192، سید امیر علی 110 ووٹ حاصل کر پائے جبکہ محمد شریف چوہدری نے 108 ووٹ حاصل کیے۔