رمیز راجہ کو کتنی پنشن دی جائے گی؟ فیصلہ ہو گیا

7 Jan, 2023 | 10:21 PM

ویب ڈیسک : پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے پنشن کی منظوری دے دی۔

یہ فیصلہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے کیا۔رمیز راجا نے خود پنشن کیلئے بورڈ سے رجوع کیا تھا  اور  اب ہر ماہ پی سی بی رمیز راجا کو ایک لاکھ 54 ہزار روپے پنشن دے گا۔خیال رہے کہ حال ہی میں حکومت نے بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے نجم سیٹھی کی سربراہی میں منیجمنٹ کمیٹی قائم کی ہے جبکہ عبوری سلیکشن کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس کے سربراہ شاہد آفریدی ہیں۔

مزیدخبریں