ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار! نیٹ فلکس اکاؤنٹ مفت شیئر کرنے والوں کیلئے بری خبر

Netflix
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مفت اکاؤنٹ شیئر کرنے والوں کو نیٹ فلکس نے خبردار کرتے ہوئے اہم اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر نگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نیٹ فلکس کی جانب سے امریکا میں 2023 کے آغاز میں اکاؤنٹ شیئرنگ روکنے کے لیے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے جن کو بعد ازاں دنیا بھر میں توسیع دی جائے گی۔

 کمپنی نے کہ اگست 2022 میں لاطینی امریکا کے 5 ممالک میں ایک ٹیسٹ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت دوسروں سے پاس ورڈ شیئر کرنے والوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ہر اضافی گھر پر فیس ادا کریں۔اس وقت کمپنی نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اگر کسی صارف کا اکاؤنٹ اس کی رہائش گاہ سے باہر مختلف مقامات پر دو ہفتوں سے زیادہ استعمال ہوگا تو کمپنی کی جانب سے اضافی فیس ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ کمپنی نے اکاؤنٹس کے درمیان پروفائلز کو ٹرانسفر کرنے کے فیچر کو بھی متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد بھی یہی تھا۔

ذرائع کے مطابق امریکا میں پاس ورڈ شیئر کرنے والے اکاؤنٹ سے جو اضافی فیس لی جائے گی وہ 7 ڈالرز سے کچھ کم ہوسکتی ہے،کمپنی کو توقع ہے کہ اس طرح دوسروں کے اکاؤنٹ استعمال کرنے والے افراد خود اس سروس کے صارف بن جائیں گے۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے فی الحال اس کریک ڈاؤن کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا کیونکہ اسے یہ بھی خدشہ ہے کہ متعدد صارفین سروس کو چھوڑ کر نہ چلے جائیں، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 10 کروڑ افراد اس سروس کو اپنے دوستوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے مفت استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین کے حوالے سے مختلف اقدامات کی آزمائش کافی عرصے سے کی جارہی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر