ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوست ممالک کہتے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدے کریں، رانا ثنااللہ

Rana Sanaullah
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ دوست ممالک بھی کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کریں جس کے بعد ہی ہم آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ ملک ڈیفالٹ نہ ہوجائے لیکن ایک بے شرم کوششوں میں لگا ہوا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے۔

رانا ثنا نے کہا کہ وہ شخص ٹی وی پربیٹھ کر پروپیگنڈا کرتا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرنے لگا ہے، اس پروپیگنڈے کو ایک جماعت منصوبے کے تحت لے کر چل رہی ہے، وہ شخص بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے کا ماہر ہے اورکرتا چلا جاتا ہے۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں نےاس کے کہنے  پر اپنےمخالفین کوگالیاں دیں، چور چورکہا، پھرجوتا پڑا توسیدھے ہوگئے۔