ویب ڈیسک:جنوبی کیلیفورنیا میں شہری خوبصورت برفانی اُلّو دیکھنے جمع ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں برفانی اُلّو پایا گیا جسے دیکھنے کیلئے علاقہ مکین جمع ہوگئے، دراصل لوگ اس لئے خوش تھے کیونکہ برفانی اُلّو عموماً آرکٹک کے برفانی علاقوں میں پائے جاتے ہیں جہاں ان کے سفید پر انہیں برف میں چھپا دیتے ہیں، اور موسم سرما میں واشنگنٹن، منیسوٹا یا مین میں ان کی موجودگی کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن اس قدر سفر کرنا غیر معمولی ضرور ہے۔
امریکا کی نیشنل آڈوبون سوسائٹی کے مطابق یہ سفید اُلّو کینیڈا کے شمال میں رہتے ہیں، اس حوالے سےآڈوبون سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سردیوں میں یہ برفانی اُلّو امریکا کے شمال میں آجاتے ہیں۔