حج کی ادئیگی کیلئے بڑی سہولت متعارف

7 Jan, 2023 | 07:45 PM

ویب ڈیسک :سعودی عرب نے گھریلو عازمین کو  حج ادائیگی کیلئے ایک آسان منصوبے کا اعلان کیا ہے۔جس کے تحت وہ اپنے حج کے کل اخراجات تین قسطوں میں ادا کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں  کہا کہ  گھریلو عازمین کو  بکنگ  کرانے کے  72 گھنٹوں کے اندر کل رقم کا 20 فیصد پہلی قسط کے طور پر ادا کرنا ہوگا۔ دوسری قسط کل لاگت کے 40فیصد کے برابر 29  جنوری 2023   تک اداکرنی ہوگی۔تیسری اور آخری قسط  30 اپریل 2023  تک واجب الادا ہوگی۔

وزارت حج اور عمرہ  نے  حج کی بکنگ کے لیے الیکٹرانک رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔ گھریلو عازمین  سعودی عرب  میں مقیم  غیر ملکی وزارت حج اور عمرہ   کی ویب سائٹ یا نسخ پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ حج کی منظوری ملنے کے بعد  آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے گھریلو عازمین کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

سعودی عرب نے اس سال گھریلو عازمین حج کے لیے 4 پیکجز کا آغاز کیا ہے، جن کی قیمت    3,984 ریال  (240,883 روپے) سے  11,841 ریال(715,940 روپے) تک ہیں۔

مزیدخبریں